ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک بھر میں راجیہ اتسوا تقریب منائی گئی؛ تمام سطحوں پر کنڑا زبان کے استعمال کو لازمی قرار دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ یڈی یورپا

کرناٹک بھر میں راجیہ اتسوا تقریب منائی گئی؛ تمام سطحوں پر کنڑا زبان کے استعمال کو لازمی قرار دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ یڈی یورپا

Sun, 01 Nov 2020 22:36:23    S.O. News Service

بنگلورو،یکم نومبر (ایس او نیوز) کرناٹک بھر میں کنڑا راجیہ اتسوا تقریب کووڈ۔19 پابندیوں کے درمیان تمام احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے شاندار پیمانے پر منائی گئی۔ 

بنگلورو کے کنٹیروا اسٹیڈیم میں منعقدہ ریاستی سطح پر راجیہ اتسوا تقریب میں وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے کرناٹک کے پرچم کو لہرایا اور شیواجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے اجلاس کی صدارت کی۔ 

وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے راجیہ اتسوا تقریب کی ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اب ریاست میں تمام سطحوں پر کنڑا زبان کے استعمال کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ 

انہوں نے 65 ویں راجیہ اتسوا اور نئے کرناٹک کی تشکیل کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں رہنے والے عوام کیلئے اب روز مرہ کے کام و کاج میں کنڑا زبان کے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے پابند بنا یا جائے گا۔ 

عوام سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بھی لازمی طور پر کنڑا زبان سکھائیں۔ کنڑا زبان کے فروغ اور اسے بچانے کیلئے آج سے 31 ؍اکتوبر 2021 تک کنڑا راجیہ اتسوا کے مختلف پروگرام حکومت کی جانب سے منعقد کئے جائیں گے۔ 

پروگرام میں وزیر برائے پرائمری تعلیم سریش کمار، رضوان ارشد و دیگر وزراء اور اراکین اسمبلی بھی حاضر رہے۔ 


Share: